مدرس قرآن
قرآن حکیم کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کیلئے ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درس قرآن کے حلقے قائم ہونے چاہئیں ۔گھروں میں والدین کو اپنے اہل خانہ کیلئے باقاعدگی سے درس قرآن کا اہتمام کرنا چاہئے۔اس مقصد کیلئے کافی تعداد میں مدرسین قرآن تیار کرنے کی ضرورت ہے اور والدین کوبھی چند بنیادی دینی مسائل اور دینی علوم سے آگاہی ہونا ضروری ہے۔ان مقاصد کے پیش نظر یہ کورس متعارف کروایا گیا ہے جسے دو تین گھنٹے روزانہ صرف کرکے گھر بیٹھے مکمل کیا جاسکتاہے۔
کورس کا دورانیہ : مدرس قرآن کو رس کا دورانیہ 9 ماہ ہے۔محنتی طالب علم اس سے کم وقت میں بھی یہ کورس مکمل کرسکتے ہیں۔
فیس: مدرس قرآن کورس کی فیس1500 روپے ہے مقررہ مدت میں کورس مکمل نہ کرسکنے کی صورت میں تجدیدی فیس جمع کرانا ہوگی جو کہ 1500 روپے ہی ہوگی اور کورس کی تجدید دوبارسے زیادہ نہ ہوسکے گی۔