جس شخص کو اللہ تعالی خیر سے نوازنا چاہتا ہے، اسے دین کا فہم عطا کر دیتا ہے : بخاری، مسلم


دعوت فاونڈیشن: تعارف


ہرمسلمان کو اپنی روزمرہ زندگی کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کے لیے علم دین کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں دین سے گہری عقیدت اور محبت رکھنے والے دوستوں کو مختلف مسائل کا حل پیش کرنے میں اس لئے دقت پیش آتی ہے کہ ان کے پاس دین کا کافی علم نہیں ہوتا۔جدید تعلیم یافتہ طبقہ محسوس کرتاہے کہ ان کے پاس مختلف دینی علوم کا مناسب علم نہیں جبکہ مدارس سے فارغ احباب کو جدید علوم سے واقفیت نہیں ہوتی۔اسی طرح تبلیغ کا فریضہ انجام دینے والے احباب جس دین کی دعوت دے رہے ہوتے ہیں اس کے بارے میں ان کا اپنا علم بہت معمولی ہوتاہے۔درس قرآن دینے والے اکثر متحرک بھائی علم دین کے نہایت اہم شعبوں سے آگاہ نہیں ہوتے۔مشکل یہ ہے کہ اس قسم کے قابل احترام خواتین و حضرات کے پاس روایتی اندازِ تعلیم کے لیے وقت نہیں۔اس اہم دینی ضرورت کو پوراکرنے کے لیے دعوت فاؤنڈیشن پاکستان نے ایسا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے ذریعے ہرعمر کے مردوخواتین نہایت آسان طریقہ سے اپنے اپنے شوق کے مطابق گھر بیٹھے علم دین حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید جانئے